اشتہاری کی گرفتاری کیلئے چھاپہ پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا، 2اہلکارزخمی 

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اشتہاری مجرم کو گرفتار کرنے جانے والی پولیس پارٹی پر حملہ آروں نے حملہ کر کے اے ایس آئی اور کانسٹیبل کو زخمی کردیا تھانہ نصیر آباد کو تھانہ ترنول میں تعینات اے ایس آئی فرہاد علی نے بتایا کہ ملزم اشتہاری محمد امین مقدمہ نمبر 16/12بجرم 489Fتھانہ ترنول اسلام آباد کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس چوکی ڈھوک حمیدہ میں رپورٹ کی اور ملزم کی گرفتاری کیلئے پنڈ رانجھا میں چھاپہ مارا تو مین گیٹ پر نزاکت علی نے دیگر عورتوں اور مردوں کے ساتھ مل کر شور مچایا اور اشتہاری ملزم محمد امین کو بھگا دیا، عورتوں نے کانسٹیبل کو دھکے دیئے نزاکت کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا جس سے میں اور کانسٹیبل امام دین زخمی ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن