اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)بھا رت میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بابا گرو نانک کے 552 ویں جنم دن کے موقع پر 3000ہندوستانی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے۔تفصیلا ت کے مطا بق پا کستا نی ہا ئی کمیشن دہلی نے17سے 26نو مبر 2021تک جا ری رہنے والی بابا گرونانک کے 552ویں یو م پیدائش کی تقر یبا ت میں شر کت کیلئے تقر یبا3000بھارت سکھ یاتر یو ں کو ویزے جا ری کیے ہیں۔با با گرونانک کی یو م پیدائش کی تقر یبا ت کے سلسلے میں پاکستان میں قیام کے دوران سکھ یاتر ی ننکانہ صاحب میں گوردوارہ جنم استھان اور کر تارپور میں گوردوارہ دربار صاحب سمیت دیگر گوردواروں میں مذہبی رسومات ادا کر یں گے ۔پا کستانی ہا ئی کمیشن دہلی کی جانب سے بھارتی سکھ یاتر یو ںکو 1974کے مذہبی مقامات کے دورے پر پا ک بھارت پروٹوکول کے تحت ویزے جاری کیے گئے ہیںجس کے تحت بابا گرونانک کے 552ویں یو م پیدائش کی تقر یبا ت کے لیے 3000سکھ یاتری بھارت سے پاکستان آئیں گے جبکہ بھارت کے علا وہ دیگر ممالک سے بھی سکھ یاتر ی تقر یبا ت میں شرکت کیلئے پاکستان آئیںگے۔پا کستانی ہائی کمیشن دہلی بابا گرونانک کے552ویں یوم پیدائش کے مو قع پر بھا رت سمیت پوری دنیا کی سکھ برادری کو تہہ دل سے مبا رکباد پیش کر تاہے ۔
بابا گرو نانک کا 552 واں جنم د، 3000ہندوستانی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری
Nov 14, 2021