ڈینگی کیسزمیں اضافہ،4جاں بحق،پینا ڈول حکومت نے خرید لی،مارکیٹ میں قلت


اسلام آباد(خبر نگار)گذشتہ چوبیس گھنٹوں میںاسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیںڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیاء کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت 4 ہزار 315 افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیںڈی ایچ او نے مزیدبتایا کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 24 گھنٹوں میں 11 نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد وہاں مجموعی طور پر 2 ہزار 462 لوگ ڈینگی کا شکار ہوچکے ہیںجبکہ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 12 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن