معیار تعلیم گر گیا،32جامعات کی کارکردگی ناقص قرار،ایچ ای سی کا اظہار تشویش


ملتان(خصوصی رپورٹر) سرکاری یونیورسٹیوں میں معیار تعلیم گر گیا۔ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 32 یونیورسٹیوں کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ سینیٹ میں جمع کرا دی ہے۔۔ لاہور سمیت پنجاب کی 9 سرکاری یونیورسٹیوں کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔نیشنل کالج آف آرٹس، آئی ٹی یونیورسٹی، بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ، ویمن یونیورسٹی ملتان، صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سرکاری دستاویزات ایچ ای سی کو جمع ہی نہیں کرائی۔ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری یونیورسٹی کی کارکردگی رپورٹ سینیٹ میں جمع کرا دی ہے۔ سینیٹ نے 32 سرکاری یونیورسٹیز کی غیر تسلی بخش رپورٹ پر وائس چانسلرز سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...