لاہور (نامہ نگار) ہنجروال کے علاقے میں میاں بیوی نے گھویلو جھگڑے پر ایک دوسرے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ جس سے دونوں جھلس کر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہنجروال کے علاقے میں نواز کا اپنی بیوی فرحت سے جھگڑا ہو گیا۔ جس پر دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ آگ کی زد میں آ کر دونوں میاں بیوی جھلس کر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دونوں زخمی میاں بیوی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
آگ لگا دی
ہنجروال‘ میاں بیوی نے جھگڑے پر ایک دوسرے کو آگ لگا دی‘ دونوں شدید زخمی
Nov 14, 2021