رحیم یارخان( بیورو رپورٹ+کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام خواجہ فرید ؒ سپورٹس گالہ کا انعقاد کی گیا،سپورٹس گالا کرکٹ میچ کی کمنٹری چوہدری بشارت علی ہندل ،محمد احمد کانجو،سید غلام مصطفی امجد بخاری ،رئیس زاہد ورند نے کی اورفائنل میچ کنگز11اوررئیس شہزاد11کے درمیان کھیلا گیا جو کہ کنگز11نے شاندار انداز میں کارکردگی کا مظاہرہ دیکھاتے ہوئے میچ اپنے نام کرلیا ،مین آف دی مین کا اعزازمرزااسدخان قرار پائے تاہم انہوں نے اچھی بیٹنگ کرنیوالے کھلاڑی مرزاصہیب امین کے نام کردیا ،اچھی کارکردگی دیکھانیوالے کھلاڑی قیصرغفور کو بھی ٹرافی سے نوازاگیا ،جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنیوالی ٹیم کے کپتان رئیس شہزادمہر کو بھی ٹرافی سے نوازاگیا۔ مہمان خصوصی سول جج ندیم اصغر ندیم نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سپورٹس گالہ کا انعقاد کروانا خوش آئند ہے۔