اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ ) نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے گھر کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔ ویڈیو کے مطابق نور مقدم 18 جولائی کو رات 10 بج کر 19 منٹ پرگھر میں داخل ہوتی ہے، 19 جولائی کی رات 2 بج کر 39 منٹ پر ظاہر جعفر اور نور مقدم سامان لے کر گھر سے نکلتے ہیں۔ 19 جولائی کو ہی رات 2 بج کر 41 منٹ پر نور مقدم ننگے پاؤں گھر سے باہر بھاگتی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے چوکیدار نور مقدم کو باہر نہیں جانے دیتا،نور مقدم ظاہر جعفر سے معافی مانگ رہی ہوتی ہے۔ 19 جولائی کو ہی ظاہر جعفر اور نور مقدم 2 بج کر 46 منٹ پر گاڑی میں بیٹھ کر باہر جاتے ہیں اور 2 بج کر 51 منٹ پر دونوں سامان سمیت گھر واپس آجاتے ہیں۔20جولائی کوشام 7 بج کر 11منٹ پر نور مقدم جان بچانے کیلئے کھڑکی سے چھلانگ لگاتی ہے، گھر کے دوسری سائیڈ سے ظاہر جعفر کو بھی چھلانگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے، نور مقدم باہر جانیکی کوشش کرتی ہے لیکن مالی اسے نہیں جانے دیتا جبکہ چوکیدار بیسمنٹ میں چلاجاتاہے جس کے بعد ملزم ظاہر جعفر ، نور مقدم کو گھسیٹے ہوئے گھر کے اندر لے جاتا ہے۔
نور مقدم قتل