لاہور‘ نارنگ منڈی (نامہ نگاران) جوہر ٹاؤن کے علاقے میں سکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن میں نجی کمپنی کے سکیورٹی گارڈ کاشف نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔ نارنگ منڈی سے نامہ نگار کے مطابق اندرون شہر نارنگ منڈی میں گھریلو تنازعہ پر پچیس سالہ شادی شدہ خاتون کرن نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفیہ کرن کا خاوند محنت مزدوری کرتا ہے۔ غربت اور تنگ دستی کے باعث بچے بھوک سے بلکتے رہتے تھے۔
خودکشی
خودکشی