تحریک لبیک سے اتحاد زیرغور نہیں: فرخ حبیب

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ عوام کو سستی چینی کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں، شوگر ملز کے سٹاک سے متعلق اقدامات پر حکومت کو حکم امتناعی کا سامنا ہے، پاکستان میں جمہوری عمل چلتا رہنا چاہیے۔ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو حکمت عملی بنانے کا پورا اختیار ہے، پہلے بھی کئی اتحاد بنتے رہے ہیں، اپوزیشن خود تو پہلے ایک ہو جائے، اتحادیوں کے تحفظات کو دور کریں گے، حکومت بنانے کے لیے اتحاد کرنے پڑتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف دس برس تک پنجاب میں کیٹ واک وزیراعلی رہے۔ شہباز شریف پر 7 ارب روپے کے ٹی ٹیز  اور 25 ارب کا جعلی اکاؤنٹ کا کیس ہے۔ احتساب کا عمل جاری ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی جائیدادیں نیلام ہو رہی ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے مزید کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ سیاسی اتحاد سے متعلق کوئی بات زیر غور نہیں۔ تقریب سے خطاب میں فرخ حبیب نے کہا کہ ہم نے بڑے کام کرنے ہیں اور اسی پاکستان میں کرنے ہیں۔ اپنے اپنے حصے کی ہم سب نے شمع جلانی ہے۔ اس موقع پر ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا، غلام محی الدین یاسر گیلانی حماد اعوان ناصر سلمان شیخ امیتاز میاں عمر اقبال رانا عبدالسیمح تزیلہ عمران عمران خان اشتیاق ملک ڈاکٹر شاھد صدیق سکول آف موٹیویشنل کی انتظامیہ سمیت پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
فرخ حبیب

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...