ٹبہ سلطان پور (سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی کے رہنما نواب علی رضا خان خاکوانی نے سینئررہنما میاں زین العابدین مترو کے ہمراہ حلقہ پی پی 235میں مختلف علاقہ جات میں کارنر میٹنگزکی اورگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دوست احباب تسلی رکھیں کیونکہ اب نااہل حکومت کے جانے کا وقت آ چکا ہے تاریخ ہرگز ہرگز نہیں دہرانے دیں گے ملک و قوم کی سلامتی کی خیرخواہ غریبوں کی ہمدردشہیدوں کی سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر تمام تر محرومیوں کا ازالہ کرتے ہوئے غریب عوام کا سہارا بنے گی۔