ملتان(خصوصی رپورٹر)میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 112افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ایک لاکھ74ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر26 لاکھ70ہزارروپے جرمانہ عائد۔5بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔12 نومبر2021ء کوملتان سرکل میں 5صارفین کو 106975روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔ڈی جی خان سرکل میں 21افراد کو 500524 روپے جرمانہ عائداور2ایف آئی آرز درج، وہاڑی سرکل میں 13صارفین کو232223 روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 7افراد کو141700 روپے جرمانہ عائد،ساہیوال سرکل میں 13بجلی چوروں کو256705 روپے جرمانہ عائداور دو مقدمات درج، رحیم یار خان سرکل میں 28صارفین کو764988روپے جرمانہ عائداورایک ایف آئی آر درج، مظفرگڑھ سرکل میں 17 بجلی چور وں کو491090 روپے جرمانہ عائد،بہاولنگر سرکل میں 4 صارفین کو74000 روپے جرمانہ عائد اور خانیوال سرکل میں 4بجلی چوروں کو 102000 روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔