کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) آل کراچی کیپٹن محمد یونس،کیپٹن عبدالعلیم،لالہ عرفان یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔لسبیلہ اسٹوڈنیس،ماڑی پور بلوچ،نیشنل فائٹر اور کیماڑی محمڈن نے کوارٹر فائنل مقابلوں میں کامیابی کے بعد سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔۔ ٹورنامنٹ سیکریٹری عبدالعزیز کے مطابق پہلے کوارٹر فائنل میں لسبیلہ اسٹوڈنیس نے مسلم اسٹار ز کو دو۔صفر سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔دوسرے کوارٹر فائنل میںماڑی پور بلوچ نے سندھ مسلم کو پنالٹی ککس پر تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیکرفائنل میں کا ٹکٹ کنفرم کرالیا۔ میچ مقررہ اوور میں بغیر کسی گول کے برابر رہا۔تیسرے کوارٹر فائنل میں نیشنل فائٹر کی ٹیم شیریں جناح شاہین کو ایک سخت مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے قابو کرکے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ چوتھے کوارٹر فائنل میں کیماڑی محمڈن نے مدھو محمڈن کو ایک سخت مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پرچار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیکر سیمی فائنل کا ٹکٹ کنفرم کرالیا۔مقابلہ مقررہ وقت میں بغیر کسی گول کے برابر رہا۔۔میچ کے ریفری عبدالباقی،ولی محمد، شبیر،میچ کمشنر محمد نواز عباسی اور رائو فاورق تھے۔
یونس، عبدالعلیم،لالہ عرفان یادگاری فٹبال، سیمی فائنل لائن اپ مکمل
Nov 14, 2021