لاہور(کامرس رپورٹر) فرانسیسی سفارتخانے کے اکنامک قونصلر ڈومینک سائمن نے کہا ہے کہ فرانس پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والا بڑا ملک ہے اور مستقبل میں بھی سپورٹ جاری رکھے گا۔ وہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر، نائب صدر حارث عتیق اور لاہور چیمبر کے سابق صدر ملک طاہر جاوید نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔جبکہاس موقع پر ایگزیکٹو کمیٹی ممبران نعیم حنیف اور شہزاد بٹ بھی موجود تھے۔اکنامک قونصلر نے کہا کہ کووڈ کے بعد کاروباری سرگرمیاں معمول پر آ رہی ہیں، فرانس نے پاکستان میں نیا سفیر تعینات کر دیا جوجلد ہی چارج سنبھالنے والے ہیں۔فرانس پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والا بڑا ملک ہے، مشہور فرانسیسی کمپنی لوریل پاکستان میں پروڈکشن کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس کی ایک معروف کمپنی جو کہ گیس ٹربائنز کے حوالے سے شہرت رکھتی ہے، بلوچستان میں توانائی کی پیداوار کیلئے دو پاور پلانٹس میں تقریباً 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکی ہے۔ ایک اور فرانسیسی کمپنی نے حال ہی میں ہائی وولٹیج لائنوں کی تنصیب کیلئے این ٹی ڈی سی کیساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فرانس نے پیرس کلب معاہدے کے ذریعے تقریباً 6 ارب ڈالر کے قرض کی تنظیم نو کیلئے بھی پاکستان کی حمایت کی۔ ہمیشہ جی ایس پی پلس سٹیٹس پر پاکستان کی حمایت کی ہے اور جی ایس پی کنونشنز کی پاسداری پر پاکستانی حکومت کی کوششوں کو سراہتا ہے۔
فرانس پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والا بڑا مل ک ہے ، ڈومینک سائمن
Nov 14, 2021