محکمہ اوقاف کے خطباء نے خسرہ و روبیلا سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کی: رانا عبدالحلیم

Nov 14, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ مینیجر اوقاف رانا عبدالحلیم خان نے کہا ہے کہ سیکرٹری اوقاف پنجاب اور حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق محکمہ اوقاف کی تمام مساجد  کے خطباء نے خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی مہم جو کہ15 نومبر سے شروع ہو رہی ہے اس کی کامیابی کیلئے محراب و منبر کا استعمال کرتے ہوئے عوام میں آگاہی پیدا کی اور خطبات جمعہ میں بھی عوام کو محکمہ صحت کی اس مہم کے دوران کم عمر بچوں کو خسرہ و روبیلا کے حفاظتی ٹیکے لگوانے کی طرف راغب کرنے کے لیے کلیدی کردار ادا کیا تاکہ ہمارے بچے ان موذی امراض سے محفوظ رہ سکیںانہوں نے کہا کہ خسرہ اور روبیلا وبائی امراض ہیں جس سے دنیا بھر میں سالانہ لاکھوں بچے لقمہ اجل بن جاتے ہیں ۔

مزیدخبریں