اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ حکومتیں غرور اور تکبر سے نہیں تدبر سے چلتی ہیں نالائقوں پر مشتمل حکمران ٹولہ رموز مملکت سے نابلد امور مملکت چلانے کا اہل نہیںنیئر بخاری نے مزید کہا ہے کہ ڈالر بلند ترین سطح 178 روپے پر پہنچ گیا ہے ذاتی اخراجات کم کرنے کے دعویداروں نے ملک پر 16ہزار ارب روپے قرضوں کا بوجھ ڈالا ہے نیئر بخاری نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں 1.6فیصد کمی کے باوجود ڈھٹائی سے عوام الناس کی جیبوں پر ڈکیتی جاری ہے آئی آئی نعرہ کی ہائے عمران مار گئی مہنگائی میں" تبدیلی"آ چکی ہے۔
نیئر حسین بخاری