کھیوڑہ (نامہ نگار) ایڈیشنل اینڈسیشن جج پنڈدادنخان شاہد بشیر نے دوہرے قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے دو ملزمان کو سزائے موت عمرقید اور تین تین لاکھ روپے فی کس جرمانے کا فیصلہ سنا دیا ملزمان نے کبوتر بازی کے جھگڑے میں چچا بھتیجے کو قتل کر دیا تھا، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پنڈدادنخان شاہد بشیر نے پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ کندوال تھانہ للہ کے مقدمہ نمبر 70/2 بجرم 302 کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم خالق داد اور ملزم نصر اللہ خان کو دفعہ 302 کے تحت دونوں ملزمان کو سزائے موت عمر قید اور تین تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے ملزمان نے کبوتر بازی کے جھگڑے میں سگے چچا بھتیجے کو قتل کر دیا تھا ۔