گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال کی زیرصدرات اجلاس میں اشیائے خورونوش کی نئی قیمتیں مقرر، نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا جن اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا ازسرنو تعین کیاگیا ہے ان میں آٹا تھیلا 20کلو بمطابق گورنمنٹ پالیسی، گھی بمطابق چھپی ہوئی قیمت، کوکنگ آئل بمطابق چھپی ہوئی قیمت، چاول باسمتی سپر (نیا)120، چاول باسمتی سپر (پرانا) 130، دال چنا (موٹی140، باریک لوکل130)، دال مسور (باریک دیسی 200، ، موٹی180)، دال ماش دھلی240، دال ماش چھلکا 210، دال مونگ135،کالے چنے 130، سفید چنے(باریک 155، موٹے180)، بیسن 135، چینی 90 روپے، روٹی(گرام 100) 7، سادہ نان (120گرام)12 روپے، گوشت چھوٹا 900، گوشت بڑا 450، بون لیس550،،دودھ 90، دہی100 جبکہ گوشت برائیلر، انڈے،سبزی و پھل وغیرہ کے نرخ مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ ہوں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال نے کہا کہ نئی قیمتوں کا تعین تاجر برادری، سول سوسائٹی کے نمائندوں کی مشاورت، او پن وہول سیل مارکیٹ اور دیگر اضلاع میں رائج قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ ناجائز منافع خوری کی روک تھام یقینی بنا کر صارفین کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔
گوجرانوالہ:اشیاء کی قیمتیں مقرر،آٹے کا تھیلا بمطابق گورنمنٹ پالیسی ملے گا
Nov 14, 2021