شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)تحریک انصاف کے ضلعی صدر کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ میں پیش ہوکر ثابت کردیا ہے کہ وہ عدالتوںکا احترام کرتے ہیں وزیراعظم نے عدالت عظمیٰ میں پیش ہوکر عدلیہ کی بالادستی کوتسلیم کرنے کیساتھ جو یقین دہانی کرائی ہے وہ ملک وقوم کیلئے بڑی حوصلہ افزا ہے موجودہ حکومت قانون کی بالادستی ،آئین کی حکمرانی ،عدلیہ کی آزادی ،انصاف کی بالادستی کی علمبردار ہے اور یہی سیاست کا مرکز ومحور ہے عدلیہ سمیت کسی بھی قومی ادارہ کیساتھ حکومت کا کوئی ٹکرائو یا اختیارات کیساتھ جنگ نہیں ہے حکومت نے ہمیشہ قومی اداروں کے وقار، خودمختاری ،آزادی کیلئے کھلے دل کیساتھ نہ صرف ان کے فیصلوں کا احترام کیا بلکہ ان کیساتھ کھڑے ہوکر ملکی اتحاد،یکجہتی کی فضاء پیدا کرنے کیلئے بھی کردارادا کیا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اجلا س سے خطاب کرتے کیا جس سے انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدر ڈاکٹر اسلم خان شیروانی ، سٹی صدر میاںافضال حیدر ودیگرنے بھی خطاب کیا۔