پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں ڈومور پر کبھی سر نہیں جھکایا، عبدالقادر پٹیل 

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے وفاقی وزیر مراد سعید کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ڈومور پر سر نہیں جھکایا بلکہ سلالہ سانحے پر امریکا سے معافی منگوائی، مراد سعید کو پتہ ہونا چاہئیے کہ ڈومور پر ڈھیر ہونے والا ڈکٹیٹر ان دنوں ملک سے بھاگا ہوا ہے، مراد سعید کی سیاست میں کوئی محنت نہیں، اسی لئے دوسروں پر تنقید کرکے وہ نمایاں نظر آنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں، جب بھی مراد سعید منہ کھولتے ہیں، عوام کی ان کے 200 ارب ڈالر کی یاد میں ہنسی چھوٹ جاتی ہے۔
عبدالقادر پٹیل 

ای پیپر دی نیشن