ہیچری سنٹر کے قیام سے فش فارمرز کو فائدہ ہوگا: صمصام بخاری

وسندیوالی ٗ مظفر گڑھ (نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت )مچھلی پروٹین سے بھر پور غذا ہے،مچھلی کے استعمال سے پروٹین کی کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے جنگلی حیات و ماہی پروری صمصام بخاری نے  وسندے والی میں فش سیڈ ہیچری سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری جنگلی حیات و ماہی پروری جنوبی پنجاب سرفراز خان مگسی، ڈی جی فشریز ڈاکٹر خالد پرویز، ڈائریکٹر فشریز ریاض الدین، ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز مظفرگڑھ مشتاق علی قریشی بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر صمصام بخاری نے کہا کہ اس منصوبے کو شروع کرنے کا مقصد بچہ مچھلی فش فارمرز کو سہولیات سے ساتھ فراہم کرنا، ان کی جدید طرز پر تیکنیکی تربیت فراہم کرنا، عام آدمی کو مختلف اقسام کی مچھلیوں کی فراہمی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نا قابل کاشت زمین پر پر فش فارمنگ کی جائے اور ملکی معیشت کو مضبوط بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیچری سنٹر کے قیام سے گرد و نواح کے فش فارمرز کو بھی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ سنٹر سے تقریباً60لاکھ بچہ مچھلی سالانہ تیار ہوگی جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلدہی ہیچری پر جھینگا مچھلی کی پیداوار بھی شروع کردی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...