مہنگائی پاکستان کا ہی نہیں دنیا کا مسئلہ ہے‘ صمصام بخاری 

 مظفرگڑھ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) صوبائی وزیر جنگلی حیات وہ ماہی پروری صمصام بخاری نے مظفرگڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی پاکستان کا ہی نہیں دنیا کا مسئلہ ہے، کورونا کے بعد معیشت پر بڑے برے اثرات پڑے ہیں،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے یہ سب فیکٹر مل کر مہنگائی کی وجہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو سابقہ حکومتوں کا قرضہ اتار رہے ہیں۔ آمدن کا بڑا حصہ قرضوں کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا ادراک ہے کہ پاکستانی عوام مہنگائی سے تنگ ہے حکومت اس پر جلد قابو پا لے گی ‘ اس موقع پر سیکرٹری جنگلی حیات و ماہی پروری سرفراز خان مگسی، ڈی جی فشریز ڈاکٹر خالد پرویز بھی ان کے ہمراہ تھے۔
صمصام بخاری 

ای پیپر دی نیشن