حضرت خواجہ غلام فریدؒ کا عرس اختتام پذیر، خواجہ معین الدین کوریجہ نے دعا کرائی  

راجن پور(نمائندہ نوائے وقت) حضرت خواجہ غلام فریدؒ کا 124 واں سہ روزہ عرس گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گیا دربار حضرت خواجہ غلام فریدؒ پرتیسرے اور آخری روز تقریب ختم شریف میں سید بلال چشتی سجادہ نشین دربار عالیہ اجمیر شریف انڈیا،سید مودود سعید چشتی سجادہ نشین دربار عالیہ پاک پتن شریف،فرزندان فرید خواجہ محمد عامر کوریجہ،خواجہ غلام فرید کوریجہ ،سخی آصف سلطان تنیہ سجادہ نشین دربار عالیہ سخی طیب سلطان ہڑند،خواجہ غلام قطب الدین فریدی سجادہ نشین دربار عالیہ گڑھی شریف، صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن،صاحبزادہ عزیر عامر فرید کوریجہ،ولی عہد دربار فرید خواجہ راول معین کوریجہ سمیت ملک بھر سے علماء مشائخ و عقیدت مندوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی اختتامی دعا سجادہ نشین دربار فرید  خواجہ معین الدین کوریجہ نے کرائی اختتامی دعا کے بعد عقیدت مندوں اور زائرین میں لنگر و مٹھائی تقسیم کی گئی۔
عرس 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...