ٹی20 ورلڈ کپ فائنل: نیوزی لینڈ نے 6 اوورز میں 1وکٹ کے نقصان پر 32 رنز بنالیے

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی میں کھیلے جارہے فائنل میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ انگلینڈ کو سیمی فائنل میں زیر کر کے فائنل میں پہنچا جبکہ آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دی تھی۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے  فائنل میں  نیوزی لینڈ  کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔نیوزی لینڈ نے اب تک 6 اوورز میں 1وکٹ کے نقصان پر 32 رنز بنالیےہیں ۔

ای پیپر دی نیشن