ٹی20 ورلڈ کپ فائنل: آسٹریلیا کیخلاف نیوزی لینڈ نے 17اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر144رنز بنالیے

ٹی20 ورلڈ کپ 2021 کے فائنل میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔نیوزی لینڈ کے اوپنرز مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچل نے مثبت انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور ابتدائی اوورز میں کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔دونوں نے ٹیم کو 28 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن ہیزل وُڈ نے اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی دلاتے ہوئے سیمی فائنل کے ہیرو مچل کی اہم وکٹ حاصل کر لی۔کین ولیمسن کو 21 کے مجموعی اسکور پر ایک موقع ملا جب باؤنڈری پر موجود جوز ہیزل وُڈ ان کا کیچ نہ لے سکے اور گیند باؤنڈری کے پار چلی گئی۔مارٹن گپٹل اور ولیمسن کے درمیان 48 رنز کی شراکت قائم ہوئی لیکن زامپا کو چھکا مارنے کی کوشش میں گپٹل مڈ وکٹ باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے۔نیوزی لینڈ نے اب تک 17اوورز میں 2  وکٹ کے نقصان پر144رنز بنالیےہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...