ورلڈ کپ فائنل: 173 رنز کا ہدف, نیوزی لینڈ کیخلاف آسٹریلیا نے10 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر82رنز بنالیے

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا ہے۔ آسٹریلیا نے اب تک 10اوورز میں 1  وکٹ کے نقصان پر82رنز بنالیےہیں ۔دبئی میں کھیلے جارہے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب سے بڑے اور آخری معرکے میں نیوزی لینڈ نے کپتان کین ولیمسن کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کا پہلا کھلاڑی تیسرے اوورز میں 28 رنز پر آؤٹ ہو گیا۔ ڈیرل مچل 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 76 رنز پر گر گئی جب مارٹل گبٹل 35 بالز پر 28 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ 144 رنز پر تیسری اور 148 رنز پر چوتھی وکٹ گر گئی۔کیوی ٹیم کے کپتان ولیمسن 85 رنز کی نمایاں اننگز کھیل کر واپس پویلین لوٹ گئے۔آسٹریلیا پاکستان کو اور نیوزی لینڈ انگلینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...