لاہور(نامہ نگار) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ کے پیش نظر سکیورٹی الرٹ رہی۔ایس ایچ او مسلم ٹاو¿ن اور پولیس کی بھاری نفری ڈیوٹی پر موجود رہی۔ایس پی نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی،اس موقع پر لیڈی پولیس اہلکاران بھی ڈیوٹی پر موجود رہیں۔امتحانی مرکز کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی گئی۔کسی امیدوار کو بغیر چیکنگ داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔امتحانی مرکز کے اطراف بلند عمارتوں پر سنائپرز بھی تعینات کئے گئے تھے۔