گرجا گھروںکی سکیورٹی سخت ‘چھتوںپر سنائپر تعینات‘شہر میں سرچ آپریشن 


لاہور(نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت لاہور سمےت صوبہ بھر مےں گزشتہ روز گرجا گھروں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔شہر کے داخلی وخارجی راستوں پرسکیورٹی ہائی الرٹ رہی جبکہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکارگرجا گھروں کے گرد ونواح میں پٹرولنگ کرتے رہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کےلئے شہر مےں سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔ اتوار کو گر جا گھروں کو فول پر وف سکیورٹی فراہم کی گئی۔ مسیحی برادری بڑی تعداد مےں اتوار کو مذہبی عبادات کیلئے گرجا گھروں کا رُخ کرتی ہے، جس وجہ سے لاہور پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی۔ گرجاگھروں کو اے پلس ، اے ، بی اور سی کیٹگریز میں تقسیم کرکے سکیورٹی اقدامات کیئے گئے ۔ اے پلس اور اے کیٹگری کے گرجا گھروں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ تمام کیٹگریز کے گرجا گھروں میں داخلے کےلئے جامع تلاشی ،واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈےٹےکٹر سے چیکنگ کی گئی جبکہ ڈولفن اور پیرو کو بھی خاص طور پر ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ ہر مشکوک افراد پر کڑی نظریں رکھیں گے تاکہ کسی بھی طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔ سی سی پی او لاہوغلام محمود ڈوگر نے ہدایت کی کہ تعینات افسران،جوان گرجا گھروں اور مسیحی برادری کی سکیورٹی کےلئے انتہائی الرٹ رہیں،شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔گرجا گھروں،مسیحی آبادیوں اورحساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رہے۔

ای پیپر دی نیشن