الحمراءمیں انٹرنیشنل اسلامی آرٹ فیسٹیول کا انعقاد17نومبر کو ہوگا

Nov 14, 2022


لاہور( کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل الحمراءمیں چار روزہ انٹرنیشنل اسلامی آرٹ فیسٹیول کا انعقاد17نومبر کو ہوگا۔ نمائشیں، سیمینارز، ورکشاپش، بک فیئر، صوفی موسیقی ودیگر سرگرمیاں فیسٹیول کا حصہ ہونگی۔فیسٹیول میں پاکستان سمیت سعودی عرب،ایران وترکیہ کے آرٹسٹ و سکالرزاور محقق شرکت کریں گے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی کو اسلامی آرٹ فیسٹیول کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی جس پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پہلے اسلامی آرٹ فیسٹیول کو اپنی ذاتی دلچسپی،عملی تعاون اور محققانہ صلاحیتوں سے کامیاب بنائیں گے۔ ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ اسلامی آرٹ،فن و ثقافت،معاشرت،فنون کی منفردونمایاں پہچان ہے۔

،فیسٹیول کا مقصد د±نیا کے سامنے عظیم الشان اسلامی فنون کو پیش کرنا ہے،اسلامی فنون اپنی روایات،تاریخ،تمدن اور ورثے میں اپنی مثال آپ ہے۔

مزیدخبریں