عمران خان کے انتشاری منصوبے کو قوم نے مسترد کردیا: چوہدری ریاض گجر 

Nov 14, 2022


فیروزوالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) ضلعی تنظیم کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری ریاض احمد گجر نے کہا کہ عمران خان کے ملک میں انتشار پھیلانے کے منصوبے کو قوم نے مسترد کر دیا ۔تحریک انصاف کے مفاد کنندگان اور ٹھیکیداروں کا ٹولہ شام کو عمران خان کے کنٹینر کے پاس اکٹھا ہوجاتا ہے عام آدمی نے مکمل طور پر لانگ مارچ سے لاتعلقی اختیار کی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی چھتری تلے ترقیاتی کاموں کے کروڑوں روپے کی خرد برد دوبارہ شروع ہوگئی ہے ۔

مزیدخبریں