لاہور(نامہ نگار) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے موقع پر نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں لگائی گئی بڑی سکرین پر میچ دیکھنے کےلئے آنےوالے شائقین کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔اےک ایس پی،ایس ڈی پی او،دوایس ایچ اوز اور 27 اپر سب آرڈینیٹس سمیت 350 سے زائد افسران اور اہلکار تعینات تھے۔خواتین شائقین کی چیکنگ کےلئے 44 لیڈی پولیس افسران اور اہلکار بھی تعینات تھیں۔ شرکا ءکو مکمل چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی گئی۔ڈولفن سکواڈ اور پیرو ٹیمیں سٹیڈیم اور گردونواح میں پٹرولنگ کی۔ سٹیڈیم کے اطراف ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کے انتظامات یقینی بنائے گئے تھے۔
نیشنل ہاکی سٹیڈیم میںسکرین پر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ ‘سکیورٹی سخت رہی
Nov 14, 2022