دوست کی سالگرہ پر پھسلنے سے گلین میکسویل کی ٹانگ ٹوٹ گئی

Nov 14, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا کے آل راو¿نڈ گلین میکسویل دوست کی سالگرہ پر پھسلنے سے زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں 3 ماہ کے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ واقعہ میلبورن میں پیش آیا جہاں میکسویل اپنے دوست کی 50 ویں سالگرہ میں شرکت کےلئے گئے ہوئے تھے۔ سالگرہ کی پارٹی کے دوران میکسویل کا پاو¿ں پھسل گیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ پارٹی کے دوران میکسویل اپنے ایک اور دوست سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دونوں گر پڑے، کرکٹر کے دوست ان کی ٹانگ پر گرے جس کے باعث ٹانگ میں فریکچر ہو گیا جبکہ اس حادثے میں دوست محفوظ رہے۔ڈاکٹرز نے آسٹریلوی کرکٹر کو 3 ماہ یا اس سے زیادہ کا آرام کا مشورہ دیا ہے، گلین میکسویل کی جگہ آسٹریلوی سکواڈ میں سین ایبٹ کو شامل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں