لاہور(نامہ نگار)پنجاب بھرمیں گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران 1197ٹریفک حادثات مےں 13افراد جاں بحق جبکہ1242زخمی ہوئے ہےں۔ حادثات مےں587ڈرائیوز،41کم عمرڈرائیو ر ، 521مسافراور147پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ کل1242متاثرین میں 1017مرد اور238خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونےوالوں میں 233افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور650افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان ہے۔بیشتر واقعات میں 1045موٹر سائیکلز،80آٹو رکشے128موٹر کاریں،13وین11مسافربسیں،35ٹرک اور81دےگر اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔
24گھنٹے میں 1197ٹریفک حاد ثات ‘13افراد جاںبحق‘1242زخمی
Nov 14, 2022