فائنل سے قبل پاکستانی فینز نے میلبورن کو پاکستان کے رنگوں سے بھر دیا

Nov 14, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل پاکستانی فینز نے آسٹریلوی شہر میلبورن کو پاکستان کے رنگوں سے بھر دیا ہے۔میلبورن کے علاقے کارلٹن میں شام ہی سے پاکستانی فینز کا رش دیکھنے میں آیا، شائقین قومی ٹیم کی شرٹ میں ملبوس پھرتے رہے، فینز ٹولیوں کی شکل میں جمع ہوکر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے، ملی نغمے گنگناتے نظر آئے۔لیگون سٹریٹ پر موجود پاکستانی ریسٹورنٹس بھی کرکٹ کے سحر میں مبتلا ہوکر منفرد انداز میں قومی ٹیم کےساتھ اپنی محبت کا اظہار کررہے تھے، ان ریسٹورنٹس میں پاکستان کے ملی نغمے بلند آواز میں بجتے رہے، فینز بھی ساتھ ساتھ گنگناتے رہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی سپورٹ میں کار ریلی نکالی گئی۔ مقیم پاکستانیوں نے اپنی گاڑیاں قومی پرچم سے سجا کر سڑک پر نکالیں۔کار ریلی کے شرکاءگروپ کی صورت میں نعرے لگاتے سٹیڈیم آئے۔ریلی کے موقع پر میلبورن کی سڑکیں دل دل پاکستان کی صداو¿ں سے گونج اٹھیں۔

مزیدخبریں