لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میں شکست کے باوجود قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا وہیں وہ گرین شرٹس کی بیٹنگ لائن سے تھوڑا مایوس دکھائی دیئے۔انہوں نے کہا کہ بیٹنگ سائیڈ نے ایسا گڑھا کھودا جو دنیا کی بہترین بولنگ لائن بھی نہیں بھر سکی۔ ٹیم کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ شاندار کارکردگی دکھا کر فائنل تک پہنچے، انگلینڈ اچھی تیاری سے آیا تھا۔