پاکستان فٹبال ٹیم 3 سال بعد پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے نیپال چلی گئی

Nov 14, 2022


 لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی فٹبال ٹیم 3 سال بعد پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے کیلئے پر عزم ہے ۔تفصیلات کے مطابق حسن بشیر کی قیادت میں پاکستان کی فٹبال ٹیم نیپال کیلئے روانہ ہو گئی ۔ محمد عمر حیات ان کے نائب ہوں گے، دیگر کھلاڑیوں میں گول کیپرز ثاقب حنیف، یوسف اعجاز بٹ اور عبدالباسط، ڈیفینڈرز زین(جونیئر)، سہیل خان، سید جنید علی شاہ، عبداللہ شاہ، مامون موسیٰ، عبداللہ اقبال، سردار ولی اور حسیب خان، مڈ فیلڈرز عمیر علی، زین العابدین اسحاق، عبدالقدیر خان، عالمگیر غازی، محمد عدنان یعقوب اور عدنان سعید، فارورڈز محمد افضل، محمد وحید، محمد ولید خان اور شائق دوست شامل ہیں۔شہزاد انور پاکستانی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ جبکہ محمد حبیب اسسٹنٹ کوچ، زاہد تاج گول کیپنگ کوچ، ڈاکٹر عدنان فزیو، ارتضیٰ حسین منیجر، حسنین حیدر (میڈیا منیجر)، محمد علی ٹیم کوآرڈینیٹر اور عبدالقیوم مساجر کے طور پر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔پاکستان اور نیپال کے درمیان واحد دوستانہ میچ 16نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام سوا چار بجے کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں