ہار جیت کھیل کا حصہ ‘اپنے کھلاڑیوں سے پیار رہے : ملک تیمور مسعود


لاہور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ کافائنل میچ سب سے بڑی سکرین پر دکھانے کے بہترین انتظامات کئے، ہزاروں شائقین نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں آکر میچ دیکھا اور لطف اندوز ہوئے،اتنی بڑی تعداد میں فیملیز کا نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میچ دیکھنا خوش آئند ہے، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں نظم و ضبط بہت اعلی تھا، نیشنل ہاکی سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا جس سے قومی یکجہتی کو فروغ ملا، سپورٹس بورڈ پنجاب نے ایشیا کرکٹ کپ کا فائنل بھی نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں بڑی سکرین دکھایا تھا،سپورٹس کے فروغ اور ترقی کےلئے کام کرتے رہیں گے۔ قومی ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا،میچ میں ہار جیت ہوتی ہے، ہمیں اپنے کھلاڑیوں سے پیار ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بھی نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سٹال لگایا اور شائقین اور کھلاڑیوں کو خوراک کے بارے میں مکمل آگاہی دی گئی۔ڈائیٹ پلان دیئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...