لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ سے ورلڈکپ ٹی ٹونٹی فائنل میں شکست پرمیچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی کے زخمی ہو کر میدان سے باہر جانے کو بڑا نقصان قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے20رنزکم بنائے‘ شاہین شاہ آفریدی کے انجرڈہونے سے نقصان ہوا۔باﺅلرز کی عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ باﺅلرز نے چھوٹے ٹوٹل پر بھی زبردست فائٹ کی، باﺅلرزنے شاندارباﺅلنگ کی۔پاکستانی کپتان نے انگلینڈ کو ورلڈکپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عالمی چیمپئن بننے پر انگلش ٹیم کو مبارک ہو۔شائقین کرکٹ کی سپورٹ کی تعریف کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ جہاں بھی گئے شائقین نے بھرپور سپورٹ کیا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ایسامحسوس ہوا جیسے ہوم گراو¿نڈ پر کھیل رہے ہیں۔ ہمارے لیے فائنل میں پہنچنا اعزاز رہا ، ہماری باﺅلنگ دنیا کی تیز ترین باﺅلنگ ہے ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر نے کہا کہ افسوس ہوا فائنل ہارنے کا، ہم نے 20 رنز کم بنائے لیکن پھر بھی باﺅلرز نے ایفرٹ دکھائی، شاہین کی انجری سے بھی اچھا موقع ہاتھ نہ آسکا۔ دباو¿ نہیں لیا، وکٹیں جلدی گرتی چلی گئیں، پاٹنر شپ بنانے کی وجہ ڈاٹ گیندیں زیادہ ہوگئیں، اس وقت ایک اچھی پاٹنرشپ کی اشد ضرورت تھی، ڈاٹ بالز پاکستان ٹیم کی خامی رہی ہے جس کو دور کرنا ہوگا۔ مڈل آڈر پر خاصی تنقید ہو رہی تھی لیکن ورلڈ کپ میں مڈل آڈر نے اچھا پرفارم کیا، اوور آل ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، شاہین کی انجری نہ ہوتی تو نتیجہ بدل سکتا تھا۔ٹی ٹونٹی ورلڈکپ فاتح ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے عادل رشید کے اوور کو پاکستان کے خلاف فائنل کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دے دیا۔میچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے جوز بٹلر نے کہا کہ عادل رشید کے اوور نے میچ کا پانسہ پلٹا جبکہ بین سٹوکس کا تجربہ کام آیا۔انہوں نے کہا کہ اپنی ٹیم پر فخر ہے ہمارا آغاز اچھا تھا جس کی وجہ سے رن ریٹ قابو میں رہا۔ یہ ٹورنامنٹ ہمارے لئے بہترین رہا ‘پاکستان کا دورہ ہمارے لیے بہت شاندار رہا۔کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی باﺅلنگ لائن خطرناک ہے تاہم ہمارے بیٹرز نے اچھی کارکردگی دکھائی ۔