راولپنڈی ( جنرل رپورٹر) ادارہ فیضان القران میں زیر تعلیم بچوں میں قرآن پاک کے نسخے تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز سماجی کارکن طاہر عباس نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں نیک کام کی توفیق عطاءفرمائی انکا کہنا تھا کہ قرآن ہمارے لئے ہدایت کا سرچشمہ ہے ۔ ”تم میں سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے“ اللہ تعالیٰ نے رہتی دنیا تک انسانیت کی ہدایت کی خاطر آخری نبی کے دل اطہر پر آخری پیغام قرآن مجید کو صورت نازل فرمایا ، اسوہ حسنہ ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے ۔اس موقع پر صدر متحدہ علماء پنجاب آغا نیئر عباس جعفری ، جنرل سیکرٹری متحدہ علماءمحاذ پنجاب علامہ حیدر علوی ، قاری صغیر احمد صدیقی ، علامہ ساجد رزاق قادری ، زوار شیخ عقیل رضا ، محمد ندیم خان اور محمد دانش نے بچوں میں قرآن پاک تقسیم کئے ۔