راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پوری یکسوئی کے ساتھ صوبہ کی تعمیر وترقی کے لئے بھرپور کام کر رہے ہیں اور تعلیم کے فروغ کے لئے بھی بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی نے ریکٹر سپیرئیر یونیورسٹی ڈاکٹر سمیرا رحمن کو ایچ ای سی پاکستان میں پنجاب کا نمائندہ مقرر کیا ہے جو ایک قابل اور محنتی ماہر تعلیم ہیں ڈاکٹر سمیرا رحمن نے تعلیم کے شعبے میں اپنا نام اور مقام پیدا کیا ہے اور اِن کی تقرری سے پورے پاکستان میں تعلیم کے فروغ میں مدد ملے گی۔
فیاض چوہان نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو مثالی سفری سہولیات دینے کیلئے دن رات کوشاں ہے یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت لاہور میں ملکی تاریخ کا پہلا زیر زمین ٹرانسپورٹ منصوبہ بلیو لائن شروع کر رہی ہے اس منصوبے کی تکمیل سے ہزاروں لوگ با عزت سفر کر سکیں گے۔