راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ٹورازم پنجاب آسیہ گل نے کہا ہے کہ پتریاٹہ چیئر لفٹ ایک انتہائی اہم اور خوبصور ت تفریح مقا م ہے اس لئے یہاں پر آنے والے سیاحوں کو تمام ضروری سہولیات کی بروقت فراہمی پہلی ترجیح ہے ۔انہوں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ چیئرلفٹ کی وقتا فوقتا مینٹینس ، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ آنے والے سیاحوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ آسیہ گل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردی کا موسم شروع ہو چکا ہے اس لئے مری کی سیر کے لئے آنے والے سیاحوں کو چاہئے کہ وہ تمام طرح کے انتظامات کر کے آئیںتاکہ انہیں سیرو تفریح کے دوران کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ انہوں نے اس موقع پر پتریاٹہ چیئر لفٹ اور دیگر سیاحی مقامات کادورہ کیا۔
اور سیاحوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کیں ۔ منیجر پتریاٹہ چیئر لفٹ اعجاز احمدبٹ اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔منیجر پتریاٹہ چیئر لفٹ اعجاز احمدبٹ نے اس موقع پرنیومری آنے والے سیاحوں کو تاکید کرتے ہو ئے کہا کہ اپنے اور بچوں کے لئے گرم ملبوسات ساتھ لے کر آئیںکیونکہ سردی کے باعث گرم ملبوسات کی اشد ضرورت پڑ سکتی ہے ۔
پتریاٹہ چیئر لفٹ پر آنےوالے سیاحوں کوسہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، آسیہ گل
Nov 14, 2022