کراچی(این این آئی)جسٹس ہیلپ لائن کی جانب سے ساتویں نیشنل جوڈیشل کانفرنس 16 نومبر کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں وزارت قانون وانصاف حکومت پاکستان ،حکومت سندھ وزارت قانون ،نصراللہ سرکی لاءایسوسی ایٹس اور دی لوبیسٹ کے تعاون سے منعقد کی جائے گی۔جسٹس ہیلپ لائن کے سربراہ ندیم شیخ ایڈوکیٹ کے مطابق اس سال کانفرنس کا موضوع ماضی پر غوراور مستقبل کی جانب آگے دیکھنا ہے۔کانفرنس میں ملک کے نامور وکلاء،پروفیسرز،وائس چانسلرز،لائ، اسٹوڈنٹس،سرکاری اداروں کے لیگل ایڈوائزرز،ریٹائرججز،کراچی بار،ہائی کورٹ بار،سپریم کورٹ بارکے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات ڈاکٹررحیم اعوان ڈائریکٹر جنرل لیگل ایڈاینڈ جسٹس اتھارٹی ، مراد علی سونی چیف کمیونٹی پولیسنگ کراچی،عبدالقادر میمن پیٹرن انچیف پاکستان ٹیکس بار،جسٹس توقیر اے خان فیڈرل سروسز ٹریبونل، حسیب جمالی ایڈوکیٹ،بیرسٹر منیر اقبال،سیدتراب شاہ،بیرسٹر عابد شاہد زبیری صدر سپریم کورٹ بار،کاٹی کے فرازالرحمن،روشن ضمیر ایڈوکیٹ،محمد نواز ڈاہری ایڈوکیٹ،فرحان اللہ خان ایڈوکیٹ،بینک الاسلامی کے محمودرشیدبھی شریک ہونگے۔کانفرنس کے انعقاد کے لیے جسٹس ہیلپ لائن کی انتظامی ٹیم چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی سابق جسٹس شہاب سرکی،سابق ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے سیداسرار علی،سلیم مائیکل ایڈوکیٹ،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ قاضی بشیراحمد،حارث امین بھٹی،سید ذوالفقار شاہ،گل احمد فاروقی ایڈوکیٹ نے کاموں کا آغاز کردیا ہے۔جسٹس ہیلپ لائن مسلسل چھ برسوں سے کامیاب نیشنل جوڈیشل کانفرنس کا انعقاد کرچکی ہے۔اس سال ساتویں نیشنل جوڈیشل کانفرنس کا انعقاد کیاجارہا ہے۔
نیشنل جوڈیشل کانفرنس