نیشنل سیکیورٹی اسٹیٹ کے خاتمے کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا،ڈاکٹرجعفراحمد

Nov 14, 2022


کراچی(این این آئی)نیشنل سیکیورٹی اسٹیٹ کے خاتمے کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ عوامی حقوق کے حصول کے لیے لوگوں کو سڑکوں پر آنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر جعفر احمد، ڈاکٹر توصیف احمد، ڈاکٹر جبار خٹک، قیصر بنگالی، مظہر عباس اور مہناز الرحمان نے حسن ناصر شہید کی 62 ویں برسی کے موقع پر عوامی حقوق کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر جعفر نے بتایا کی پاکستان میں قومی سلامتی کے نام پر عوامی استحصال اور جمہوریت کا راستہ روکنے بنیاد ملک کے قیام کے ابتدائی دس سال میں سول ملٹری بیورو کریسی کے گٹھ جوڑ سے رکھ دی گئی تھی جسے اب 75 سال ہوچکے ہیں ۔ ماہر معاشیات قیصر بنگالی نے کہا کہ ملک معیشت کو مفلوج کرنے کا سبب 7 صنعتیں جن میں رئیل اسٹیٹ اور درآمدی شعبہ سمیت دیگر شامل ہیں۔ مظہر عباس نے کہا کہ حسن ناصر اور نظیر عباسی شہید کے نظریات نوجوان نسل تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر توصیف احمد نے کہا ہم نے ۔حسن ناصر کی برسی پر جلسہ کرنے کے بجائے سیمینار کروانے کا فیصلہ کیا تاکہ شہید کامریڈ کے کاز اور افکار عوام تک پہنچایا جاسکے جبکہ ڈاکٹر جبار خٹک نے کہاکہ عوامی حقوق کوئی نئی تنظیم نہیں بلکہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو ہر سیاسی جماعت کی آئینی حقوق کی جدوجہد میں شامل ہوگا۔ سیمینار میں طلبا، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے اراکین اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع شہید حسن ناصر پر مختلف دستاویزی فلمیں اور انقلابی گیت بھی پیش کیے گئے۔
ڈاکٹر جعفر احمد 

مزیدخبریں