کراچی(این این آئی)اللہ اکبر تحریک کے تحت نیوکراچی ٹان میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 500 سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔ کیمپ میں طبی معائنے اور مفت ادویات کے علاوہ شوگر ، بلڈ گروپنگ سمیت مختلف بیماریوں کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کرانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی تھی۔ علاقہ مکینوں نے اللہ اکبر تحریک کے اس اقدام کوسراہا ۔ میڈیکل کیمپ کے حوالے سےگفتگو کرتے ہوئے کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا کہ شہر قائد میں بے روزگار سفید پوش افراد جو ڈاکٹروں کی فیس ادا نہیں کرسکتے صحت کی سہولیات ان تک پہچانا مشن ہے ۔ اللہ اکبر تحریک اپنے ہم وطنوں کی ہر طرح کی خدمت میں پیش پیش رہتی ہے ۔ تحریککے صدرمحمداسلم کا کہنا تھا کہ نیوکراچی ٹان میں آبادی کی بڑی تعداد غرباپرمشتمل ہے۔ یہاں صحت و علاج کی سہولیات ناکافی ہیں۔ میڈیکل کیمپ کے انچارج ڈاکٹر تصور حسین نے کیمپ میں آنے والے افراد کو صحت کا خیال رکھنے اور ایک متوازن زندگی کے حوالے سے آگہی دی۔
فری میڈیکل کیمپ
نیوکراچی ٹاﺅن میں فری میڈیکل کیمپ
Nov 14, 2022