اورنگی ٹاﺅن میں افواج  پاکستان کی حمایت میں ریلی 

Nov 14, 2022


کراچی(این این آئی) اورنگی ٹاﺅن میں افواج پاکستان کی حمایت میں ریلی نکالی گئی ۔ اینٹی کرائم فار ہیومن رائٹس کے چیئرمین ابرار احمد صدیقی نے کہا کہ ملک کی ترقی سلامتی اور افواج پاکستان کے وقار میں اضافہ ہر پاکستانی کا عزم ہے۔ ہم افواج پاکستان کے بازو ہیں وہ ہماری شان ہیں، سیاست کو ملک کے اداروں کے خلاف استعمال کرنے والے کبھی خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ عمار خان شارق نے کہا کہ کراچی ہی نہیں پورا پاکستان اپنے سیکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑا ہے۔ آج اورنگی کے عوام نے اپنے جذبے کا اظہار کردیا ہے۔ 
اورنگی ٹاﺅن/ریلی 

مزیدخبریں