ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار) 22 کروڑ عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کچھ شر پسند سوشل میڈیا پر کردار کشی کررہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار تاجر اتحاد اور مرکزی ولایت علی پاکستان ضلع ٹنڈوالہ یار کی جانب نکلنے والی ریلی کی قیادت سر پرست توفیق احمد قائمخانی، چیئرمین تاجر اتحاد رتن لال لالوانی،صدر تاجر اتحاد عبدالحمید قریشی،مرکزی ولایت علی پاکستان ضلعی صدر شکیل شاہ راشدی،اشرف خان کلوئی،غلام شبیر حیدری،وسیم خانزادہ،معشوق شاہ،اصغر بلوچ،باچا خان پھٹان نے ریلی کی قیادت کی۔شرکاء سے خطاب کے دوران انہوں نے مذید کہا کہ ہر مشکل کی گھڑی میں پاک فوج ہی ہے جو عوام کی شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے بارڈر پر چوبیس گھنٹے اپنی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیتی ہے اس کے علاو¿ہ سندھ ہو یا پنجاب بلوچستان یا خیبرپختونخوا ہوں طوفان آئے یا زلزلہ ہوں یا پھر کورونا وائرس ہوں عوام کی ہر مشکل گھڑی میں پاک فوج ہی ہے جو 22 کروڑ عوام کیلئے کھڑی رہتی ہے اور ہم دشمن عناصر کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاک فوج دنیا کی بڑی فوج کے ساتھ ساتھ طاقتور فوج بھی ہے چند کوئی ہونگے جو پاک فوج کے خلاف غلط استعمال کرتے ہونگے ہم ان کو بتانا چاہتے ہیں اپنی زبان کو لگام دیں نہیں تو ہم کو جواب دینا جانتے ہیں۔