شہدادپور میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی،ریلیاں نکالی گئیں


شہدادپور (نامہ نگار )شہدادپور میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف تنظیموں کی جانب بینرز اٹھائے ریلیاں نکالی گئی۔پاکستان زندہ آباد موومنٹ کی جانب سے زیشان راجپوت۔غلام مصطفی آرائیں۔امیر حمزہ۔انور چوھان ودیگر کی قیادت میں ٹنڈوآدم چوک سے پریس کلب شہدادپور تک بینرز اٹھائے ریلی نکالی گئی جبکہ دی مغل سندھ کی جانب سے دی مغل سندھ کے چیئرمین خالد ظہور بیگ کی قیادت پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے بیگ ہاو¿س سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دی مغل سندھ چیئرمین خالد ظہور بیگ طیب بیگ ودیگر نے کہا کہ پاک آرمی ہمیشہ اپنی سرحدوں پر اپنے ملک کی حفاظت کرتی ہے اور پاکستانی قوم اپنے گھروں پر آرام سے سوتی ہے یہی پاک آرمی ہے جسکی وجہ سے پاکستان دنیا کے نقشہ پر طاقت ور ملک کی شکل میں موجود ہے کہ دوسر ےملک بھی پاکستان کی طرف دیکھتے ہوئے سوچتے ہیں کہ پاک آرمی نے ہمیشہ پاکستان کی حفاظت کی ہے ہمیشہ چاہیں پچھلی جنگیں ہوں یا بیرونی خطرہ ہو پاک آرمی نے اپنا کردار ادا کیا ہے ہم دی مغل سندھ کے پلیٹ فارم سے پاک آرمی کے ساتھ کھڑے ہیں کوئی بھی سیاسی پارٹی ہو وہ پاک فوج کی سالمیت کو خطرے میں نہ ڈالیں ںسیاستدان اپنے مقاصد اور مسائل آپس میں حل کریں پاک فوج کو لی گریٹ کرنا ہم اس کی مزحمت کرتے ہیں اس موقع پر دی مغل سندھ کے دیگر عہدیدار اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی پاک آرمی کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن