پڈعیدن مسافر کوچ پر ڈاکوﺅں کی فائرنگ ڈرائیور سمیت ۵ زخمی


پڈعیدن/ہالانی(نامہ نگاران) قومی شاہراہ پر کراچی سے مانسہرہ جانے والی مسافر کو پر مبینہ چھ ڈاکوﺅں کا دھاوا نہ روکنے پر فائرنگ شروع کردی ڈارئیور سمیت گولیاں لگنے سے تین افراد شدید زخمی،واقع کے خلاف ڈرائیور کا احتجاج تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ،چند روز قبل بھی ڈاکوﺅں نے ایک کوچ ڈرائیور کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا۔رات کے وقت قومی شاہراہ نوگو ایریا بن گئی۔تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر سدوجا کے قریب مبینہ چھ ڈاکوﺅں نے کراچی سے مانسہرہ جانے والی وڑائچ مسافر کوچ نمبر BSK 003 کو لوٹ مار کرنے کے ارادہ سے روکنے کی کوشش کی مگر ڈرائیور کے نہ روکنے پر مسلح ڈاکوﺅں نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں کوگیاں لگنے سے کوچ ڈرائیور کنڈیکٹر اور ایک مسافر شدید زخمی ہوگئے واقع کے بعد قومی شاہراہ سے گزرنے والی گاڑیوں کے درجنوں ڈرائیوروں نے شاہراہ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس سے مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کا مطالبہ کیا،تاہم واقع کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر تینوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں پر کوچ ڈرائیور رانا سبحان راجپوت ،کنڈیکٹر عرفان بابر اور مسافر نسیم خان کے نام سے شناخت کی گئی ۔ہالانی سے نامہ نگار کے مطابق درس پولیس تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر قلندری پیٹرول پمپ کے پاس کراچی سے مانسہرہ جانے والی وڑائچ کوچ نمبر بی ایس سی 003 کو ڈاکوو¿ں نے روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور کے نہ رکنے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کوچ ڈرائیور رانا شعبان راجپوت، سیکورٹی گارڈ راو¿ عرفان،کوچ میزبان خاتون ، مسافر بابر علی سمیت پانچ مسافر زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، کوچ مسافر محمدزبیر، محمد حمزہ کے مطابق ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافروں کو لٹنے سے بچا لیا اور زخمی ہونے کے باوجود کوچ کو محفوظ مقام تک پہنچایا، کوچ پر فائرنگ کی اطلاع پر ایس ایچ او درس پولیس تھانہ خالد حسین لاکھیر، ایس ایچ او مورو پولیس تھانہ عبدالمجید آرائیں بھاری پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچنے، کوچ ڈرائیور اور مسافروں سے معلومات لیں ،زخمیوں کی طبی امداد کے بعدانہیں منزل مقصود پر روانہ کردیا ، پولیس کے مطابق وہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائےگا، نوشہرو فیروز ضلع میں پولیس نا اہلی سے قومی شاہراہ پر ڈکیتی، لوٹ مار کی وارداتیں عام ہو گئی ہیں ،یاد رہے کہ مورو میں ہی قومی شاہراہ پر کچھ روز قبل فیصل موورکوچ پر ڈاکوو¿ں نے اندھا دھند گولیاں برسائی جس میں کوچ ڈرائیور رانا عامر راجپوت جاں بحق ہوگیا تھا،نوشہرو فیروز میں قومی شاہراہ پرڈاکوو¿ں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز عبدالقیوم پتافی ایس ایچ او کو تبدیل کردیتے ہیں لیکن جرائم کی وارداتوں کم ہونے کی بجائے بڑھ گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...