ملتان (خبر نگار خصوصی )میڈیکل کے شعبے میں تحقیقی مقالہ لکھنے حوالے سے ریسرچ میتھڈولوجی کے موضوع پر چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ مہمان خصوصی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد تھے جبکہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر انجم جلال اور چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر مجتبیٰ علی نے خصوصی طور پر اس ورکشاپ میں شرکت کی اور لیکچررز دئیے۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف نے اپنے خطاب میں میڈیکل کے شعبے میں ریسرچ کی افادیت اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔
ریسرچ میتھڈولوجی کے موضوع پر کارڈیالوجی سنٹر میں ورکشاپ
Nov 14, 2022