ٹاٹےپور( نامہ نگار)بازار ٹاٹےپور ناجائز تجاوزات کی زد میں پیدل گزرنا بھی محال ہوکر راہ گیا ضلعی انتظامیہ ناجائز تجاوزات ختم کرانے میں ناکام ہو چکی ہے مین چوک سے ریلوے پھاٹک تک تو یہ حال ہے کہ پھاٹک بند ہونے کے بعد جب کھلتا ہے تو ٹریفک کی لمبی لائین لگ جاتی ہے جس سے ایمر جنسی کی صورت میں ایمبولینس بھی پھنسی رہتی ہے جگہ جگہ ریڑھی بان روڈ پر قبضہ کرکے کاروبار کررہے ہیں اگر ان کو ریڑھی ہٹانے کا کہے تو وہ گزرنے والوں سے بد اخلاقی سے پیش آتے ہیں ملتان روڈ۔ بدھلہ سنت چوک میں بھی ناجائز تجاوزات کی بھر مار ہے عوامی سماجی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔