پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم پر"کرپشن مکاو¿ مہم" مختلف تنظیموں کے سربراہان کا خصوصی اجلاس 

Nov 14, 2022


خانیوال (نامہ نگار)پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم پر"کرپشن مکاو¿ مہم"کے حوالہ سے محکمہ ایجوکیشن کی مختلف تنظیموں کے سربراہان کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔مقررین نے ضلع خانیوال کے اساتذہ کو ڈسٹرکٹ اکاو¿نٹ آفس اور محکمہ ایجوکیشن میں چند عناصر کی جانب سے جان بوجھ کر تنگ کرنے اور مختلف مسائل کے حوالے سے مختلف تجاویز دیں۔پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماوں نے ضلعی صدر چوہدری نثاراحمد اور ضلعی جنرل سیکرٹری قیصر ندیم عظمت کی سربراہی میں اس خصوصی اجلاس میں شرکت کی جبکہ دیگر تنظیموں میںپنجاب ٹیچرز یونین خانیوال کے مختلف گروپس سے عبدالطارق خان نیازی ،ملک محمد انوار اسلم،حکیم جاوید الحسن، پنجاب فزیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن خانیوال کی جانب سے محمد فرحان ،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز ایسوسی ایشن خانیوال کی جانب سے امانت گل انجمن اساتذہ ضلع خانیوال کی جانب سے حافظ امان اللہ علوی،ایم سی کیڈر ایسوسی ایشن خانیوال کی جانب سے چوہدری خالد جبکہ ہیڈز ماسٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے خلیل احمد اور ہیڈ ماسٹر محمد سلیم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔بعدازاں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں اساتذہ رہنماو¿ں کا نمائندہ وفد بہت جلد دونوں محکموں میں اساتذہ کو درپیش مسائل اور رشوت خوری کی روک تھام کے حوالہ سے باقاعدہ تحریری درخواستیں دی جائیں گی۔اگر پھر بھی مسائل حل نہ ہوئے تودیگر فورمز پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔

مزیدخبریں